UAB ایڈیمز۔ یہ اوٹونما یونیورسٹی آف بارسلونا(UAB) کی زبان سے متعلق خدمت ہے۔ ہم اپنے صارفین کی زبان سے متعلق ضروریات پوری کرنے کیلئے عالمی پیمانے کی خدمات فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ہمارے پاس زبان سے متعلق نصابات، زبان سے متعلق سطح کے استناد، لسانیاتی منصوبہ بندی، عبارتوں کا ترجمہ اور تصحیح، زبان سے متعلق پروگرامز، باہم تبادلاتی طور پر زبان سکھانے والے رضاکار، لسانیاتی امور میں مشورہ اور دستاویز کے نمونے، وغیرہ کے سلسلے میں وسیع تجربہ ہے۔
اگر آپ کو ہماری خدمات کی فہرست میں اپنی مطلوبہ چیز نہ ملے تو، بلاجھجک ہم سے رابطہ کریں؛ ہمیں مناسب حل تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرکے خوشی ہوگی۔
آپ ہم سے ہمارے مراکز پر ملاقات کرسکتے ہیں: ایک تو بارسلونا شہر کے مرکز میں ہے، اور دوسرا بارسلونا کے مرکز سے 20 کلومیٹر دور بیلاٹیرا کیمپس میں ہے۔